پیرآباد پولیس نے 2 موٹرسائیکل لفٹرز کوگرفتارکرلیا

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر آباد پولیس نے موٹر سائیکل کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان اختر علی ولد باش خان اور شاہ رخ ولد گل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 3مسروقہ موٹرسائیکلیں اور2ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ،سرجانی ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ایک مفرور ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کو گرفتار کرلیا،اورنگی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی وارداتوںمیں 2ملزمان میں کریم ولد شاہبران اور سلمان ولد داؤد کو گرفتار کرلیا۔منگھو پیر شعبہ تفتیش پولیس نے ڈکیتی و قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیا۔