کانتاکماری قتل کیس‘تفتیشی افسرکو پیرتک میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کاحکم

406

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کانتا کماری قتل کیس میں تفتیشی افسر نے چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کیلیے مہلت طلب کرلی،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تفتیشی افسر کو 23 اگست تک چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری مبینہ قتل کیس سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کیلیے مہلت طلب کرلی، عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 23 اگست تک چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا، گزشتہ سماعت پر پولیس سرجن نے ابتدائی میڈکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، پولیس نے کانتا کماری کی موت وجہ دم گھٹنے کو قرار دے دیا تھا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پانچ جون کو کانتا کماری اپنے سسرال میں قتل کی گئی تھی، پولیس کے مطابق عدالتی احکامات ہر کانتا کی قبرکشائی کی گئی تھی۔