وقار مہدی کاشکایتی سیل کادورہ‘مختلف شکایات کاجائزہ لیا

208

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم وقار مہدی نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہائو س میں قائم کمپلینٹ سیل نائن ون نائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری فیاض حسین جتوئی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف محکموں کے حوالے سے درج شدہ شکایت کا جائزہ لیا اور انہیں فوری طور پر حل کرانے کی ہدایت دی ۔ وقار مہدی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے، وقار مہدی نے سیل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہائوس میں قائم کمپیلنٹ سیل کے ٹول فری نمبر 919 کے ذریعے عوام کمپیلنٹ سیل سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جہاں انکی مختلف شہری اداروں سے مسائل سے متعلق شکایات درج کر کے انکے مسائل حل کرنے میں مدد اور رہنمائی کی جا سکتی ہے۔