کورنگی وسطی:چرم قربانی مہم کے کارکنان میں شیلڈ تقسیم

310

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علاقہ کورنگی وسطی کے تحت چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔نائب امیر ضلع کورنگی سید اقبال سعید،ناظم علاقہ کورنگی وسطی محمد شعیب صدیقی نے کارکنان میں شیلڈ تقسیم کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید اقبال سعید نے کہا کہ عید کے روز اپنی خوشیاں قربان کر کے غریب مستحق اور نادار افراد کے لیے خوشیاں جمع کرنا عملی جہاد ہے۔جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور اس تحریک کے لیے ہم سب کو بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔اللہ کے دین کو اس زمین پر ہمیں عملی طور پر نافذ کرنا ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنا ہے۔محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنا چاہتی ہے اور ہم اس ملک میں مدینے والا نظام قائم کرے گے جہاں کوئی زکوۃ لینے والا نہیں ہوگا۔