ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، شبلی فراز

269

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان / سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارکی وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات۔ دورانِ ملاقات وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی اور کامیاب جوان پروگرام کے باہمی اشتراک کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ہم بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں اسی لیے نوجوانوں کو وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں اس لیے حکومت کا اولین ترجیح انھیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔