کراچی میں گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق

535
فائل فوٹو

کراچی: شہید ٹیپو سلطان روڈ پر ایک گھر میں آگ لگنے کے سبب پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ٹیپو سلطان روڈ پر سیلانی ویلفیئر کے قریب ایک گھر میں لگی، ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین، دو مرد اور گھر کا ملازم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد آگ کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر فرحت مرزا بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران دم گھٹنے سے فائر فائٹر بھی بے ہوش ہوگیا جسے فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ نے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔