بدین، اللہ رکھیو نعیم کی یاد میں تعزیتی اجتماع 13 اگست کو ہوگا

405

بدین (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اور سابق صدر بدین پریس کلب روزنامہ جسارت کراچی کے رپورٹر اللہ رکھیو نعیم کے انتقال پر بدین پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت تنویر احمد آرائیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر اور بزرگ صحافی معروف کالم نویس علمی، ادبی شخصیت مرحوم اللہ رکھیو نعیم ملاح کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور تعزیت کے بعد مرحوم کی صحافتی، علمی، ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم اللہ رکھیو نعیم کی یاد میں بروز جمعہ 13 اگست تین بجے تعزیتی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعزیتی اجتماع میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، مذہبی، کاروباری شخصیات اور ضلع بھر کے صحافیوں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں شوکت میمن، عبدالحمید سومرو، مرتضیٰ میمن، عبدالمجید ملاح، دودو پنہور، ساون خاصخیلی، عمران عباس خواجہ، خالد عزیز عباسی، عثمان انصاری، اشفاق میمن، نور حسن سولنگی، الطاف شاد، اشرف عبداللہ، محمد نواز چنا، سارنگ جونیجو، حسین سومرو، محمد علی بلیدی، اسحاق شیخ، راشد قنبرانی، عبدالکریم سومرو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر صحافی حاجی خالد محمود گھمن کے بھتیجے مدثر گھمن کے انتقال اور سینئر صحافی محمد عباس قصر کے بھانجے پرویز کسر کے انتقال پر بھی فاتحہ خوانی کی۔