لطیف آباد کے تھانہ اے اور بی سیکشن کی حد  میں جرائم کے اضافے پر شہریوں کی تشویش

101

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے تھانہ اے او بی سیکشن کی حد میں جرائم کے اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تھانہ بی سیکشن کی حد یونٹ نمبر 9 کی مین شاہراہ پر واقع رضا فلور مل کے مالک چودھری ہریش اور چودھری رمیش سے اسلحہ کے زور پر 125موٹر سائیکل پر سوار 4 نامعلوم ملزمان 4 لاکھ 50000 کیش اور 2 موبائل 25000 کے پرائز بانڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ جائے واردات سے چند قدم کے فاصلے پر تھانہ بی سیکشن موجود ہے، حکام بالا فوری نوٹس لیں۔