آرمز لائسنس آفس کا محکمہ داخلہ سے منقطع کنکشن 15روز بعد بحال

118

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کی جدوجہد رنگ لے آئی نادرا آرمز لائسنس آفس حیدرآبادکا انٹر نیٹ محکمہ داخلہ سے منقطع ہونے پر 15روز سے خراب ہونے پر ایپکا کے احتجاج کے بعد کراچی سے ایک ٹیم محکمہ داخلہ سے آئی اور آکر انٹر نیٹ بحال کیا۔ انٹر نیٹ بند ہونے کی وجہ سے حیدرآباد میں لائسنس بنانے کا عمل سخت متاثر تھا اور عوام لائسنس کے اجرا کیلیے کافی پریشان تھے۔یہ بات ایپکا کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری شاہد سومرو نے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے انہوںنے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ لائسنس آفس کے مسائل حل کرنے کیلیے نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے اندر لائسنس ناردرا آفیس کو فوی طور بنیادی سہولیتں دیتے ہوئے جدید نظام سے جوڑا جائے۔