ہنگورجہ ،بے امنی بے قابو ،3 اہلکاروں کے گھروں کا صفایا

110

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) ہنگورجہ میں بے دامنی کا جن قابو نہ ہوسکا،3 پولیس اہلکاروں کے گھروں سے چوری جبکہ ہائرسیکنڈری اسکول سے پانی کی موٹرغائب ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ کے قریبی گائوں پہلوان سولنگی میں نامعلوم چور پولیس اہلکار رضا سولنگی کے گھر کو نقب زئی لگاکر نقد رقم اورقیمتی سامان چوری کرکے فرار اوررانی پور میں پولیس اہلکار رحمت اللہ اور اللہ ورایو کے گھروں میں داخل ہوکر نقد رقم اورگھریلو قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب ہائرسیکنڈری اسکول ہنگورجہ میں نامعلوم چور پانی کی موٹر چوری کرکے فرار ہوگئے تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔ دوسری جانب سماجی رہنما مجاہدسہتونے پنجہٹی چوک سے تھانے کے گیٹ تک بے امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔