سازش کے تحت صوبے میں غیر ملکیوں کو آباد کیا جارہاہے، قادر مگسی

120

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہاکہ سندھ میں ایک منظم سازش کے تحت غیر ملکی وغیر مقامی افراد کو صوبے میںآباد کیاجارہاہے جس کے باعث نہ صرف سندھ میں آبادی کا دبا¶ بڑھ رہا ہے بلکہ معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ تارکین وطن کی بڑی تعدادسندھ میں آباد میں ہورہی ہے انہیں شناختی کارڈ ، جائداد کی خرید وفروخت کا حق دیاجارہاہے ،سندھ کے وسائل ، زمین وروز گار پر قبضہ
کیاجارہاہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر مقامی افراد کی آباد کاری کو روکا جائے حکومت سندھ خود ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جس کے باعث سندھ کا امن وامان تباہ، ہورہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام اس عالمی سازش کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے اور سندھ سے غیر قانونی آباد افغانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوںنے مطالبہ کیا کہ غیر مقامی افراد کی سندھ میں آباد کاری ان کو شناخت کارڈ بند کیاجائے ۔