یوم شہدا پر ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں تقریب کا انعقاد

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر )یوم شہدا کے موقع پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرزمیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اعلیٰ افسران اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ایس ایس یو کمانڈوز کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی اور دیگر نے فاتحہ خوانی کی اورشہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورسندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ پولیس شہدا نے خون کا نذرا نہ دے کر امن بحال کیا، مشکل حالات اور محدود وسائل کے باوجود پولیس نے امن اور عوام کی حفاظت کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔