لیاقت ساہی نے ایمپلائز فیڈریشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن نے ایمپلائر فیڈریشن کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں کم سے کم ویجز کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کردیا ہے جوکہ غیر ہنر مند ورکرز کی تنخواہوں کے اضافے کے سلسلے میں سندھ حکومت کی طرف سے بجٹ 2021 ء کے بعد جاری کیا گیا تھا، سندھ صوبے میں کم سے کم ویجز 25000 ہزار روپے یکم جولائی 2021ء سے ادا کیے جائیں گے، ان احکامات کو ایمپلائر فیڈریشن نے چیلنج کرکے محنت کشوں کے خلاف مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے، ایمپلائر فیڈریشن کے مزدور دشمن اقدام کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے نمائندے مسلسل سندھ حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ کم سے کم ویجز 30 ہزار روپے ماہانہ کی جائے جس کی بنیاد پر 2021 ء کے بجٹ میں سندھ حکومت نے کم سے کم ویجز 25 ہزار روپے غیر ہنر مند ورکرز کی تنخواہ کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے جوکہ قابل ستائش اقدام ہے لیکن سرمایہ دار طبقہ اس وقت بھی 17500 روپے مزدوروں کو کم سے کم ویجز ادا نہیں کر رہا بلکہ ان سے بارہ، بارہ گھنٹے جبری طور پر ڈیوٹی لی جاتی ہے۔