اولمپکس: قومی ایتھلیٹ نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

249

ٹوکیو: اولمپکس میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولپمکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں پہلی بار پاکستانی ایتھلیٹ نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ارشد ندیم دوسری بار 85 عشاریہ 16 میٹر تک نیزہ پھینکنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستانی ارشد ندیم جیولین تھرو کے گروپ بی میں  پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں۔ جویلین تھرو کا فائنل راؤنڈ 7 اگست کو ہوگا۔ یتھلیٹ ارشد ندیم نے قومی سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔