لاک ڈاﺅن کے چوتھے روز بھی حیدرآباد میں تمام تجارتی مراکز بند

134
حیدرآباد: لاک ڈاﺅن کے پیش نظر دکانیں بند اور سڑک پر سناٹا چھایا ہواہے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں 8اگست تک لاک ڈاون کے نفاذ کے چوتھے روز بھی حیدرآباد میں تمام کاروباری،تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں، ٹریفک بھی معمول سے کم چلتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے
چوتھے روز حیدرآباد کے تجارتی مراکز شاہی بازار، ریشم بازار، گل سینٹر، الرحیم شاپنگ سینٹر، اسٹیشن روڈ، صرافہ بازار، فقیر کا پڑ سمیت لطیف آ باد اور قاسم آ باد میں تمام تجارتی اور کاروباری مراکزمکمل طور پر بند رہیں، اسی طرح ٹرانسپورٹ بھی برائے نام چلتی رہی۔ لاک ڈاون کے باعث دکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کےلےے خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دیہارٹی دار مزدور بھی کام نہ ملنے کے باعث مالی طور پر پریشان ہےں۔ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فاطمہ صائمہ احمد نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ہمراہ لطیف آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر انڈور ڈائننگ اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان سمیت ورکرز کے ویکسی نیشن کارڈ بھی چیک کیے۔ مقررہ اوقات کی خلاف ورزی پر ایک دکان کو سیل کیاگیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی۔