متحدہ کاکراچی میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا مطالبہ

562

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول دکانیں کھولنے کا فیصلہ کراچی والوں کو کرنا ہے نہ کے دادو والوں کو،مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے وقت کا تعین کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ وزیر اعظم حکم دیں تو ہم تمام دکانیں کھلوادیں گے، کراچی میں سرکاری بھتہ خوری عروج پر ہے،لاک ڈاؤن کی بات پر سی ایم ہاؤس میں جشن کا سماں ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی شرح 30فیصد ہے تو کراچی  اورحیدرآباد کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور تاجروں کا ٹیکس معاف کیا جائے ، کچی آبادیوں اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل بھی معاف کیے جائیں۔