مغیری برادری کے شر پسند افراد کے مظالم سے نجات دلائی جائے، علی حسن

172

دادو (نمائندہ جسارت) سیاہ کاری کے تنازع پر بااثر افراد کے مظالم سے تنگ ببر برادری کے افراد کی دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس، تحفظ کی اپیل۔ دادو کی تحصیل میہڑ کے نواحی علاقے دھامراہ واہ کے گوٹھ صابن خان بلھڑو کے رہائشی علی حسن ببر قربان ببر، قاسم ببر اور دیگر نے دادو پریس کلب پہنچ کر مغیری برادری کے بااثر افراد خدابخش مغیری، نذیر مغیری، ملوک مغیری شبیر مغیری رجب مغیری اور دیگر کی جانب سے زیادتیوں کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مغیری برادری کے شر پسند افراد ایک سال ہمارے ساتھ ظلم کررہے تین بار مغیری برادری کے افراد نے ہمارے گھروں پر فائرنگ کرکے گھروں کو آگ لگا کر شدید مالی نقصان پہنچایا ہے مغیری برادی سے سیاہ کاری کے معاملے پر مغیری برادری نے ہم پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا ہے جو عدالت میں زیرسماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان ہمارے پڑوسی ہیں اور ہم دونوں فریقین سابقہ ایم پی اے غلام مجدد اسران کے کاشتکار ہیں جنہیں معاملے کی کئی بار اطلاع دی مگر سابقہ ایم پی اے غلام مجدد اسران فریقین میں صلح کرانے کے بجائے مغیری برادری کی پشت پناہی اور ان کو مشتعل کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ انسانی حقوق کی تنظیموں، آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کا کا نوٹس لیکر مغیری برادری کے شرپسند افراد کی خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔