میرواہ گورچانی پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

354

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں، تین مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان منشیات سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی ہدایات کی روشنی میں میرواہ گورچانی پولیس نے متعلقہ تھانے کی حدود کھمبڑی میں کارروائی کرتے ہوئے صدام بخش خاصخیلی عرف گل خاصخیلی سے 80 گرام چرس برآمد کرلی، 28 میل موری لنک روڈ پانچ واٹر کے مقام پر ملزم مانسنگھ کولہی سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی جبکہ تیسری کارروائی کرتے ہوئے موہن داس فارم پر اکبر علی نوحانی سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں منشیات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر حوالات میں بند کردیا، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ ایک ہی رات میں دو مساجد میں چوری کی واردات، دونوں مساجد میں یہ تیسری مرتبہ چوری ہوئی ہے، پولیس خاموش تماشائی۔ میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ دھنی بخش رستمانی میں مسجد علی المرتضیٰ سے نامعلوم چور تیسری مرتبہ بیٹری چرا کر لے گئے جبکہ اسی رات متعلقہ تھانے کی حدود میں واقعہ مصطفی ماڈل ٹاؤن کی مسجد سے نامعلوم چور الماری کا تالہ توڑ کر مائیک، تاریں اور بجلی کے بلب چرا کر فرار ہوگئے، دونوں مساجد میں یہ چوری کی تیسری واردات ہے، جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مکینوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔