ٹنڈوآدم،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کا امتحانی مراکز کا دورہ

150

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کا ٹنڈوآدم مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں امتحانی مراکز کا دورہ ،شہید بینظیر آباد ڈویژن میں تمام امتحانی مراکز پر پیپر امن و امان و ایس او پیز کے تحت لیے جا رہے ہیں ،ٹنڈوآدم میں جلد سول ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی یقین دہانی ، صحافیوں کا اظہا رتشکر ۔تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر اسلم لغاری نے ٹنڈوآدم مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل شہید بینظیر آباد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے تمام ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں امتحانات ایس او پیز کے تحت جاری ہیں ۔ ڈائریکٹر اسلم لغاری نے مزید بتایا کہ شہداد پور، نوابشاہ،سانگھڑاور ٹنڈوآدم سمیت تمام امتحانی مراکز میں امن و امان و ایس او پیز کے تحت امتحانات لیے جا رہے ہیں جبکہ صحافیوں نے ٹنڈوآدم مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں سول ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا جس پر ڈائریکٹر شہید بینظیرآباد اسلم لغاری نے یقین دہانی کروائی کہ سول ٹیکنالوجی ٹنڈوآدم ٹیکنالوجی کالج میں جلد فراہم کی جائے گی جس پر صحافیوں نے ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن سے ٹنڈوآم میں سول ٹیکنالوجی دینے پر اظہار تشکر اداکیا۔