تعلیمی بورڈ میرپورخاص سندھ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے

148

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈ ز میں نمائیاں حیثیت رکھتا ہے بورڈ کے معیار کو بلند کرنے میں بورڈ کے افسران کا ٹیم ورک ہے ۔یہ بات انصاف ویلفیئر ونگ میرپورخاص نواب شاہ ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالغفار نے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے سیکرٹری انیس الدین صدیقی کی ترقی ہونے کی خوشی میں ان کے دفتر میں انہوں نے ہار ، سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ ، انصاف لائرز فورم ضلع میرپورخاص کے صدر ملک وقار ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ گریڈ 19میں ترقی پانے والے سیکرٹری بورڈ انیس الدین صدیقی نے کہا کہ میرپورخاص کے عوام سندھڑی آم کی طرح میٹھے ہیں یہاں کے لوگوں نے جو ہمیں پیار اور محبت دیا وہ ناقابل فراموش ہے ہماری یہ ہمیشہ سے کوشش ہے کہ بورڈ کی کارکردگی بہتر ہو اور طلبا و طالبات کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں آخر میں انہوں نے ملک عبدالغفار اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔