چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

323

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے درخواست گزار کو جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے سابق ممبر سی ڈی اے ایاز خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  درخواست گزار کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سی ڈی اے افسر کی چیئرمین کیخلاف درخواست بدنیتی ہے چیئرمین سی ڈی اے نے بدتمیزی پر افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے سی ڈی اے کو ڈی جی ایاز خان کی تنخواہ سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔