حکمران آئین کو بلڈوز کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘ سردار ظفر حسین

277

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد قومی اداروں کی نجکاری سے پہلے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے لیکن حکمران آئین کو بلڈوز کرنے پر تلے ہوئے
ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ریلوے، اسٹیل مل سمیت اہم قومی اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداروں کی نجکاری مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس سے جہاں لاکھوں مزدور روزگار سے محروم ہوں گے وہاں اہم قومی اور دفاعی نوعیت کے ادارے غیر محفوظ ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔