ٹنڈوالہیار ،لاک ڈائون میں پولیس سرپرستی میں من پسند دکانیں کھلنے کا انکشاف

168

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)کورونا وائرس کے سبب سندھ بھر کی طر ح ٹنڈوالٰہیارمیں لاک ڈائون کے اعلان کے بعد جہاں شہر ی پر یشان وہاں پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر لاک ڈائون کے سلسلے میں من پسند دکانوں کو کھلنے کی اجازت دیے جانے کی اطلاعات پر ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار کو فوری نوٹس لیتے ہو ئے چار پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر نے کے علاوہ ڈرائیور کو کوائٹرگارڈ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت پوری دنیا میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی وبائی بیماری کورونا وائر س سے جہا ں پو ری دنیا اس مر ض سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے وہیں ہمارے ملک میں بھی اس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد صر ف انسانیت کو بچانا ہے اور حکمرانوں کا فر ض بھی بنتا ہے کہ وہ اپنی عوام کے جان و ما ل کی حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے پیر سے پورے سندھ میں صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کاروباری حضرات کو کاروبار کر نے کی اجازت دیکر بقایا ٹائم پر جزوی لاک ڈائون کر نے کا اعلان کیا گیا جس پر مکمل عمل در آمد کرانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جا ری کی گئی کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور لاک ڈائون کو یقینی بنایا جائے جس پر جہاں شہر ی پر یشان تھے وہاں محکمہ پولیس کے چند پو لیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر تھی کیونکہ لاک ڈائون کے دوران مذکورہ پولیس اہلکاروں کے لیے لاک ڈائون چاندی بن جا تا ہے ایسا ہی ٹنڈوالٰہیار میں بھی دیکھا گیا کہ لاک ڈائون کے اعلان کے بعد چند من پسند دکانوں کو پولیس اہلکاروں نے کھولنے کی اجازت دی ہوئی تھی جس پر شہر یوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار کو شکایت درج کی جس پر ایس ایس پی نے خود معائنہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر دیا اور ایک ڈرائیور کو کواٹرگارڈ کر نے کی سزا دی گئی۔ ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کے بر وقت اقدامات پر شہر یوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔