پاک سر زمین پارٹی حالی روڈ کے تحت حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

126

حیدرآبادرپورٹر)پاک سر زمین پارٹی حالی روڈ کے تحت گزشتہ ایک ماہ سے حالی روڈ کے بیشتر ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف حیسکو حالی روڈ کے نااہل عملہ و بالا افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔عوام نے کہا کہ ہم چندہ دے کر ٹرانسفارمر بنواتے ہیں لیکن حیسکو کے زمہ دار اس میں بھی پیسے کھا جاتے ہیں ناقص ٹرانسفارمر نصب کرتے ہیں جو فوراً ہی جل جاتے ہیں اس وقت بھی حالی روڈ کے کئی ٹرانسفارمر نہیں ہیں اگر حیسکو نے ٹرانسفارمرز جلد نہیں لگائے تو حیسکو دفاتر پر دھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعرہ لگائے۔ مظاہرے سے ڈویژن ذمہ داران رضوان احمد گدی،شریف گدی،عبدالوکیل،راشد اجمیری نے خطاب کیا۔