قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

153

 

یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟۔ کیا اْس بڑی خبر کے بارے میں۔ جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟۔ ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا۔ ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا۔ اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا۔ اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا۔ اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا۔ (سورۃ النباء:1تا9)

سیدنا ابوالدرداءؓ پودے لگا رہے تھے کہ ایک شخص ان کے پاس سے گزرا۔ اس نے آپ کو پودے لگاتے دیکھ کر کہا کہ آپ پودے لگا رہے ہیں حالاںکہ آپ رسول اللہ ؐ کے صحابی ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: ٹھیر جاؤ، جلدی نہ کرو، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں نے رسول اللہ ؐ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے ایسے پودے لگائے جن سے انسان اور اللہ تعالیٰ کی کوئی مخلوق کھائے تو اس کے لیے صدقہ ہو گا۔ (مسند احمد)