انٹربورڈ کا امتحانات وقت پر کرانے کا اعلان

873

کراچی: چیئرمین انٹر بورڈپروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ 26جولائی سے انٹر کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے ،12ویں کے بعد 11ویں جماعت کے پرچے بھی شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ انٹر کے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ کا اجراء پہلے ہی مکمل ہوچکاہے،محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ طلبہ امتحانات سے متعلق کسی ابہام کا شکار نہ ہوں،دوران امتحانات ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا،بورڈ عملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔