ٹنڈوآدم، ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار

106

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں اسٹریٹ کرائمز، ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ٹنڈوآدم میں اسٹریٹ کرائمز بھی شروع ہوگئے ہیں سراج کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈوآدم کے سینئر استاد محبوب عالم خان کے بیٹے ابوذر سے گھر کے دروازے سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔