حیدرآباد:گھرسے چوری کرنےوالا ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

103

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلےے۔ تفصیلات کے مطابق مین گیٹ درگاہ حکم شاہ سائیں کے قریب سے مشکوک شخص نوید سموں کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے ایک پستول آمد ہوئی ،ملزم نے ابتدائی بیان میں مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔دوسری جانب سٹی پولیس نے گزشتہ روز گھر کا تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ سٹی پولیس نے ملزم یامین کھوسو کے قبضے سے مسروقہ سامان ایک عدد سونے کا سکہ، ایک موبائل فون اور 60ہزار روپے نقدی برآمدکرلےے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں چوری کی متعدد وارداتوںکا اعتراف کیا