ٹنڈو آغا میں قائم بے نظیر بھٹو اسپتال میں سہولیات فراہم کی جائیں، غلام محمد رند

396

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران فلاحی سنگت حیدرآباد کے رہنما غلام محمد رند، غلام مصطفی بھٹی، بابر میمن، گل حسن ودیگر نے ٹنڈو آغا میں قائم بے نظیر بھٹو اسپتال میں ڈاکٹر، عملے اور ادویات کی عدم فراہمی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو آغا میں مارچ 2010ء میں مہران گراؤنڈ میں بے نظیر بھٹو اسپتال قائم کیا گیا تھا، اس وقت اسپتال میں صرف او پی ڈی شروع کی گئی ہے جبکہ اسپتال پچاس بستروں پر مشتمل ہے، اسپتال کو چلانا ڈی ایچ او اور ڈی جی ہیلتھ کی ذمے داری ہے مگر افسوس کہ اسپتال میں سہولیات ہی فراہمی نہیں کی گئی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز، عملہ اور ادویات کی کمی ہے، جس کے باعث مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں سہولیات فراہم کی جائیں اور عوام کو صحت کے حوالے ریلیف فراہم کیا جائے۔