سندھ میں آبادکاری کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،قادر مگسی

217

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے بحریہ ٹا¶ن دھرنے کیس میں ضمانتیں منظور ہونے پر تمام قومی کارکنوں کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی زمیوں پر قبضہ کے خلاف جدوجہد میں سندھ لیگل ایڈ کمیٹی نے جس طرح قومی کارکنوں کی قانونی مدد کی ہے ہم ان کے قومی جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وطن کے حدود کی حفاظت کے لیے قومی کارکنوں نے جس طرح جیل ، سختیاں برداشت کی ہیں یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اور بحریہ ٹا¶ن انتظامیہ کی ملی بھگت سے آخری وقت تک یہ کوشش رہی کہ کسی بھی طرح ضمانت میںرکا¶ٹ ڈالی جائے اور عید کے موقع پر قومی کارکنوں کو اپنوں سے دور رکھا جائے پر سندھ لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاءنے ہمت، جرات کے ساتھ ہر سازش کو ناکام بنایا اور قانونی جنگ کوجیت لیا۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی اور غیر مقامی افراد کی سندھ میں آباد کاری کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے وفد جس میں گلزار سومرو، حیدر شاہانی، نصرت حسین شامل نے مرہوم ممتاز علی بھٹو کی تدفین میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے سینئر سیاستدان قوم پرست اور سندھ کے سابق وزیر اعلی ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز علی بھٹو اصول پرست سیاست دان تھے انہوںنے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی بات کی ان کے بچھڑنے سے سندھ ایک بہادر، اصول پرست سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔