اسد اللہ بھٹو کی سردارجاگن خان بھیو سے ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

96

سکھر (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے سردار جاگن خان بھیو سے جاگن ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی ،سماجی اور ضلع شکار پور کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اسدا للہ بھٹو کے ہمراہ صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع شکار پور مولانا عبدالرحمان منگریو، ایڈوو کیٹ عبدالقادر ابڑو، چیئر مین شکار پور بچاؤ تحریک علی اصغر پنہوڑ بھی موجود تھے۔