کندھکوٹ،انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالب علم قتل

136

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور کندھکوٹ ضلع میں خون کی ہولی جاری، انجینئرنگ یونیورسٹی میں آخری سال کا طالب علم گولی مارکر قتل کردیا گیا، دو راہگیر سمیت چار زخمی۔ دوسرے واقعہ میں جکھرانی اور بگٹی برادری میں چلنے والے تنازع میں ایک شخص کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ کشمور میں سابقہ ٹائون ناظم حاجی اسراراحمد خان کھوسہ اور بھائی احسان احمد کے درمیان جاری زمینی تنازع پر اسراراحمد خان کھوسہ کابھائی منظوراحمد اوربیٹا علی حسن سمیت دوراہ گیرزخمی ہوگئے جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے آخری سال کے طالبعلم جاویداحمد کھوسو سر میں گولی لگنے سے قتل ہوگیا۔ دوسرے واقع میں کندھکوٹ کے علاقہ تھانہ بھٹائی کالونی کی حدود میں مسلح افراد کی نوجوان پر فائرنگ شہباز بگٹی نامی شخص جاں بحق۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔ واقعہ بگٹی اور جکھرانی قبائل میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔