لواری شریف میں کوئی مصنوعی حج نہیں ہوتا، مفتی منیب الرحمن

170

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) درگاہ لواری شریف میں کوئی مصنوعی حج نہیں ہوتا یہ سراسر جھوٹ بہتان اور الزام ہے یہ بات لواری شریف کا سجادہ نشین پیر محمد صادق ،مفتی منیب الرحمن ،اور صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بدین میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسندھ کے نامور آستانوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشین موجود تھے جس میں پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف ،پیر غلام محمد سوھو ،پیر عبدالباقی،مفتی محمد جان نعیمی ،پیرایوب جان سرہندی ،پیر غلام مجدد سرہندی،پیر دلبر سائیں ،پیر اعجاز سہروردی ،پیر شفیق احمد ویہڑ شریف علامہ سید مظفر شاہ ،مفتی قاضی احمد ،مولانا اصغردرس،مولانا غلام مصطفےٰ بھوگیوودیگرنے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر سال دفعہ144نافذ کر کے عقیدت مندوں کو دینی روحانی محفل منعقد کرنے سے روکا جاتا ہے لہٰذا دفعہ 144کو ختم کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بعض لوگ مصنوعی حج کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر اور لواری شریف کے اکابراولیاءکے خلاف باتیں کر کے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ملک اس وقت نازک دورسے گزر رہا ہے اور کسی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔