حیدرآباد: تین روز قبل بیوی کو قتل کرنےوالا شوہربلدیہ سے گرفتار

120

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں 2منشیات فروشوںکو گرفتارکرلیا، 3روز قبل بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو بلدیہ سے دھرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قتل تھانہ بلدیہ کی حدود میں بیوی کے قتل میں ملوث شوہر محمد عمر میمن کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیا گیا، مقتولہ قرةالعین عرف عینی 4بچوںکی ماں تھی شوہر آئے روز تشدد کرتا تھا۔علاوہ ازیں حالی روڈ پولیس نے امریکن کوارٹر کے قریب سے منشیات فروش سراج مکرانی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 1کلو 20 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں مکرانی پاڑہکے قریب سے 2مشکوک افراد رشید بروہی اور سلیم ابڑو کو روک کر تلاشی لی ، جن کے قبضے سے 20لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ کرلیا۔