ہم دعوے نہیں کرتے ،عملی کام کرکے اپنا پن دکھاتے ہیں،نواب زادہ محمد تیمور تالپور

427

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب زادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ تنقید سے وہ گھبراتے ہیں جو کام نہیں کرتے ہماری جماعت سب سے زیادہ عوامی خدمت کرنے والی جماعت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات کی اصل وجہ وہ کام ہی ہیں جو اس نے اس شہر کراچی کے لئے کئے ہیں ہم دعوے نہیں کرتے کہ اپنے تو اپنے ہوتے ہیں ہم عملی طور پر خدمت کرکے اپنا پن دکھاتے ہیں۔

سابقہ بارشوں میں اس شہر کا جو حال ہوتا تھا وہ سب کو پتہ ہے لیکن کراچی کی حالیہ بارش میں حکومت سندھ کی جانب سے پہلے سے کیے گئے بروقت اقدامات سے لوگوں کوزحمت نہیں اٹھانی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا ہم لسانیت کی سیاست کویکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی ہے جو اس وقت شہرکراچی کے مختلف مقامات کےلئے10ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروا رہی ہے جس سے سیکیورٹی میں بہتری ہوگی اور سرمایہ کاری بڑھے گی تجارت بڑھے گی شہریوں کےلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔

یہ شہرکراچی اور ہم سب بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس شہر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو اس سلسلے ہم سب مل کر کام کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقدہ ”بین الاقوامی کمپیوٹر کانفرنس“ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجسے ”میجک“ کا نام دیاگیا تھا۔

آئی ای ای ای انٹرنیشنل کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس میں بہترین مقالوں پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی کے نجی تعلیمی اداروں کو اس وقت کام کرنے دیا جاتاتھا جب وہ بھتہ دیتے تھے اس کا خاتمہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے۔

آج نجی تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی سیمینارز ہوتے ہیں جس میں بلا خوف و خطر لوگ شرکت کرتے ہیں۔ وزیرآئی ٹی نواب زادہ محمد تیمور تالپور نے بین الاقوامی کانفرنس برائے کمپیوٹنگ سائنس منعقد کرنے پر محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وی سی ڈاکٹر زبیر احمد شیخ کو مبارکباد دی۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی عدیل صدیقی نے ڈاکٹر زبیر شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف ہے۔ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مجھے اب مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلوم ہوتا جارہا ہے۔

میں ڈاکٹر زبیر شیخ سے کہتا ہوں کہ آئیں ہم مل کر مشترکہ تحقیق کریں اور پاکستان کی ترقی میں کردار اداکرسکیں۔روزبروز بڑھتے ملکی اور بین الاقوامی مسائل کا حل ایپلی کیشنز کے ذریعے پیش کرسکیں۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد ی۔آخر میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نواب زادہ محمد تیمور تالپور اور ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدرعدیل صدیقی کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی نے امریکی ادارے آئی ای ای ای کے اشتراک سے پہلی بین الاقوامی آئی ای ای ای کانفرنس کا انعقاد کیا۔ محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ اپنے طلبہ وطالبات پر بہت محنت کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلبا ءکمپیوٹر اور آئی ٹی کے میدان میں بھی خود کو منوارہے ہیں۔

اس کانفرنس کا مرکزی خیال انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس ہے۔آج کے زمانے میں کمپیوٹر ہر شعبہ زندگی کے لازم ہوچکا ہے ۔

آپ مکینیکل ،میڈیکل،تعمیرات ،یا ای کامرس کی مختلف ایپلیکشنز ہوں کسی بھی شعبہ کو اھاکر دیکھ لیں کمپیوٹر اور آئی ٹی لازمی نظر آئیں گے۔ تین روز جاری رہنے والی کانفرنس کے آخری روز بہترین مقالوں پر طلباءاور محقیقن میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔