آزادکشمیر الیکشن: وفاق کا رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

358

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزادکشمیر الیکشن پُر امن ماحول میں کرانے کیلیے سیکیورٹی پر ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے وئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ہارنے جارہی ہے، اسی لیے کشمیر الیکشن میں امن قائم کرنے کیلیے ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جاسکتاہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کو کشمیر الیکشن میں  پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑا نہ کیا تو لوگ ووٹوں سے بھرے ڈبے اٹھا کر لے جائیں گے،فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر نہیں ہوگی،

مریم نواز اور شہباز شریف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے لوگ پکڑے گئے جو انتشار پھیلانا چاہتاتھے،افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو شکست دی ہے، بھارتی پروپیگنڈے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہوئے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو مقبول ہونے کیلیے شور مچارہے ہیں، مریم نواز کے اندر دھرنا دینے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے لہذا مریم نواز اور اپوزیشن دھرنے کی تیاری جاری رکھیں۔

شیخ رشیدنے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کو کالعدم  قرار دینے کے لیے فیصلے کی سمری  بھیج دی گئی ہے ، جس کا فیصلہ کل ہوگا۔