وزیراعظم کا اسلام آبا د میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا نوٹس

358

وزیراعظم نے اسلام آباد میں لڑکے اورلڑکی پرتشدد کرنے والے عثمان مرزا کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ وزیراعظم نے آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ آفس میں بھیجنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عورتوں اور بچیوں پر تشدد کرنے اور اس کی ویڈیوز بنانے والے  ملزمان کو وزیراعظم آفس کی ہدایت پر فوری گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عثمان مرزا نامی شخص دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نہ صرف لڑکا اور لڑکی پر تشدد کررہے تھے بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔