کھینجر جھیل میں نہاتے ہوئے کراچی کے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

592

ٹھٹھہ: کراچی سے پکنک منانے کیلئے کینجھر جھیل جانے والے 3 نوجوان ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، نوجوانوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن حدید سے تھا، پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جبکہ نوجوانوں کی شناخت سمیع اللہ اور جعفر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ متوفی نوجوان اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے جھیل آئے تھے اور نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔