صوبوں کو کورونا سے بچاؤکی ویکسین خریدنے کی اجازت

456

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے بچنے کیلیے صوبائی حکومتوں کو کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) حکام کا کہنا ہے کہ چین سے آج سائنو ویکسین کی 30لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں،صوبائی حکومتیں اب خود بھی ویکسین خرید سکتی ہیں۔

این سی او سی نے ملک میں ویکسین دستیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی شدت کم ہوگئی ہے لیکن گلگت بلتستان میں بڑھتے  ہوئے کیسیز پر تشویش ہے، اس حوالے سے مقامی حکومت ایس اوپیز کے اقدامات  پر سختی کرے۔

این سی او سی حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلے کرسکتے ہیں، کورونا کی وبا کم ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں ، صوبائی حکومتیں اب بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینا چاہیں تو فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔