شکارپور، حلیم عادل شیخ کیخلاف میر شبیر بجارانی کے حامیوں کی احتجاجی ریلی

221

شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کیخلاف صوبائی وزیر میر شبیر بجارانی کے حامیوں کی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ گاؤں مقدم خان جعفری سے پریس کلب شکارپور تک مقدم چاکر خان جعفری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں علی بحر جعفری، حاجی یار محمد جعفری، الطاف احمد خان، جعفری، علی حیدر جعفری، کامریڈ بصر خان مہر، دادن خان جعفری، بشیر احمد بروہی، سرفراز احمد بروہی، دیدار لوھر سمیت دیگر شریک تھے۔ ریلی میں شریک مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر صوبائی وزیر میر شبیرخان بجارانی کی حق میں اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر میر شبیر بجارانی پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ میر شبیر بجارانی، قبیلے سمیت دیگر قبیلوں کے بھی سردار ہیں، وہ ڈاکوؤں کے سرپرست نہیں۔ شبیر بجارانی پر الزام لگانے والا سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ خود لینڈ گریبر اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرتا ہے، بھتا خور اور پلاٹوں پر قبضوں میں ملوث ہے۔ حلیم عادل شیخ الزامات پر معافی مانگیں بصورت دیگر حلیم عادل شیخ کیخلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔