نواز شریف پاکستان کے 22 کروڑ عوام  کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، عبدالغفور شاہ

133

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) قائد میاں نواز شریف نہ صرف پاکستان کے 22 کروڑ عوام بلکہ پورے خطے کی جنگ لڑرہے ہیں اور یہ جنگ آخری جنگ ہے، اس کے بعد پاکستا ن میں حقیقی جمہوری حکومت قائم ہوگی، جو عوامی حکومت ہوگی اور میاں نواز شریف کے سربراہی میں عوام کے مسائل حل ہوں گے اور پاکستان ایشیا کا اُبھرتا ہوا ٹائیگر ثابت ہوگا۔ میاں نواز شریف کے تمام تر مخالفین ریت کی دیوار ثابت ہوکر منہ کے بل گرجائیں گے جو کہ 22 کروڑ عوام کو جھوٹ بول کر دھوکا دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے بیان میں کیا۔