90 سالہ فوجی کا اپنی سالگرہ منانے کا پُرخطر انداز

360

90 سالہ سابق امریکی فوجی نے اپنی سالگرہ بڑے دلچسپ مگر پُرخطر طریقے سے منائی۔

جوزف ڈیل جیرامیلو نے اپنی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی ریاست اوتا (Utah) میں 14،000 فٹ کی بلندی سے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگادی۔

سابق فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کورین جنگ میں آرمی کے پرائیوٹ فرسٹ کلاس کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں تو وہ آرمی کے 101 ایئر بورن میں داخلہ لینا چاہتے تھے اور طیاروں سے کودنا چاہتے تھے۔ لیکن وزن کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پائے۔ میرا وزن صرف 128 پاؤنڈ تھا جبکہ 140 ہونا چاہیے تھا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ فوجی خدمات کے دوران جوزیف زخمی بھی ہوئے تھے جس پر انہیں فوج کی جانب سے اعزاز بھی مل چکا ہے۔ جوزیف کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ 101 ایئر بورن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور یہی وجہ تھی اب انہوں نے اپنا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔