قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

567

اور یہ کہ ’’ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے‘‘۔ اور یہ کہ ’’انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اْنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا‘‘۔ اور یہ کہ ’’انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا‘‘۔ اور یہ کہ ’’ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے‘‘۔(سورۃ الجن:5تا8)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : مومن مرد اور مومن عورت کے جسم، اولاد، اور مال میں آزمائش ہوتی رہتی ہے، حتی کہ جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔(السلسلتہ الصحیہ)
زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا اعمال نامہ اسے اچھا لگے تو وہ کثرت سے استغفار کرے(السلسلتہ الصحیہ)