اسمبلی کے اجلاس میں سواگھنٹہ تاخیر

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو سوا گھنٹے سے زائد تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ایوان نے سندھ میں پانی کی دستیابی ،کورونا سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور بیماروں کی صحتیابی کے لے بھی دعا مانگی۔