محمد صالح منگی میرے 30 لاکھ روپے واپس نہیں کررہا، دائود خاصخیلی

267

میہڑ (نمائندہ جسارت) بلاول کالونی کے رہائشی محمد دائود خاصخیلی نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محمد صالح منگی میرے 30 لاکھ روپے واپس نہیں کررہا حق مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر افراد کے ہمراہ میرے اوپر جھوٹے کیس درج کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمے دار محمد صالح منگی ہوگا۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر میرا حق دلایا جائے۔ دوسری جانب غریب قومی تحریک پاکستان کے قائد گلزار احمد تہیم نے کہا کہ محمد دائود خاصخیلی سے ظلم کیا گیا ہے۔ حق مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری تنظیم محمد دائود خاصخیلی کے ساتھ ہے۔ اگر محمد دائود خاصخیلی کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو تحریک چلائی جائے گی۔