عمرکوٹ، گزشتہ پانچ روز سے کورونا کی حفاظتی ویکسین کی قلت

147

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ میں گزشتہ پانچ روز سے کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی قلت، عوام پریشان، سماجی اور عوامی حلقوں کا کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ۔ عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں قائم کورونا ویکسینیشن کے قائم دونوں سینٹرز پر ویکسین گزشتہ پانچ روز سے دستیاب نہیں۔ سول اسپتال میں کووڈ19 سینٹر پر ویکسین سائنو ویک، پاک ویک، کیسائینو ویکسین گزشتہ پانچ روز سے موجود ہی نہیں ہے، جس کے باعث ویکسینیشن کرانے والے شہری مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر فوکل پرسن کووڈ19 ڈاکٹر محمد افضل کا کہنا ہے کہ ابتک عمرکوٹ ضلع میں 32 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو ویکسین لگا چکے ہیںا اس وقت ہمارے پاس اسٹرا جینکا سیکنڈ ڈوز اور سائنوفام موجود ہے، اس کی ویکسینیشن کررہے ہیں جو ویکسین موجود نہیں اس کی فراہمی کے لیے ہم نے لکھ دیا ہے، امید ہے کہ بہت جلد ویکسین دستیاب ہوگی۔ دوسری طرف عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ ضلع کے کورونا ویکسینیشن سینٹر پر جلد سے جلد کورونا ویکسین فراہم کی جائے۔