جی سی یونیورسٹی کیلیے گرانٹ کی منظوری خوش آئند ہے، سلیم قریشی

183

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے قومی اسمبلی سے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنز کے بل کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کی محکمہ تعلیم میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے لیے 600 ملین روپے کی گرانٹ برائے سال 2021-22ء کی منظوری خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے المنائی ایسوسی ایشن کے صدر رانا عرفان احمد،نومنتخب عہدیداروں عبدالرحمان راجپوت، پروفیسر نجف رضا و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 600 ملین روپے کی خطیر رقم سے حیدرآباد میں بھی اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔