حیدرآباد میں کورونا ویکسین کی قلت، ویکسینیشن مراکز بند ہونے لگے

141

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوروناویکسین ختم ہونے کے باعث ویکسینیشن مراکز بند ہونے لگے، عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کورونا سےبچاؤ کی ویکسین ختم ہونے کے باعث ویکسینیشن مراکز بند ہونے لگے ،ضلع میں قائم 21ویکسیسنیشن مراکزمیں سے 17گزشتہ روزویکسین ختم ہونے کے باعث پہلے ہی بند ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز لطیف آباد، قاسم آباد اور کوہسار سمیت مزید 4ویکسینیشن مراکز پر کورونا ویکسین ختم ہوگئی جس کے باعث ان مراکز کو بھی بند کرنا پڑا،ویکسین کی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔