ایران میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹنگ

705

ایران میں صدارتی انتخابات  کےلیے پولنگ جاری ہے اور سپریم لیڈرآیت اللہ  خامنہ ای اپنا ووٹ کاسٹ  کرچکےہیں۔

ایرا ن میں صدارتی انتخابات کےلیے 4 امیدوار مدمقابل ہیں ، ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار  ہیں اوران کا  عبدالناصر ہمتی سے مقابلہ ہے جب کہ محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی  بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ گزشتہ  دنوں 3 امیدواردستبردار  ہوئے تھے۔

سپریم لیڈرآیت اللہ  خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کہا کہ آج ایرانی قوم کا  اہم دن ہےہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران انتخابات کے نتیجے  میں عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے آئین میں حتمی طاقت سپریم لیڈر یعنی رہبر اعلیٰ ہی کے پاس ہوتی ہے تاہم صدر کا عہدہ گذشتہ چند برسوں میں کافی طاقتور ہو گیا ہے۔

صدر اور رہبر اعلیٰ کے درمیان اختیارات کی کشمکش بھی رہتی ہے، لیکن آج کے انتخابات تک رہبر اعلیٰ ہی غالب آئے ہیں۔