ٹنڈوالٰہیار،پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست جمع

129

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پبلک ہیلتھ ٹنڈوالٰہیار کی جانب سے شہر کو کچرا گھر میں تبدیل کر نے اور شہر یوں کو پینے کے میٹھے پانی سے محروم کر نے اور شہر کی ہر کالونی سمیت مین شاہراہوں پر بر سات سے قبل ہی گندے پانی کے جمع ہو نے اور اس سے پھیلنے والے موذی امراض کی روک تھام کے لیے سند ھ ہائی کورٹ برانچ حیدر آباد میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ارشد کشمیری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا ہے کہ گزشتہ تین سے چار شہر ی مسلسل ذہنی مر ض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر میں بلدیہ ٹنڈوالہیار کو تقسیم کر نے بعد بعض اہم شعبہ جات محکمہ پبلک ہیلتھ کے حو الے کیے جا نے کے سبب شہر کی تمام کالونیاں اور مین شاہرائیں کچرے کے ڈھیرمیں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ جھوٹے بڑے علاقے گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں اور مین شاہرائیں بھی جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں اس کے سد باب کے لیے مذکورہ ادارے افسران ، بلدیہ ٹنڈوالٰہیار کے افسران اور ڈپٹی کمشنر کو شکایات جمع کر اچکے ہیں لیکن انتظامیہ اور افسران ان مسائل کو حل کر نے اور نکاسی آب کے ناکارہ نظام کو درست کر نے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ شہر کے اکثر ڈسپوزل پر مشین بند ہو نے اور خراب ہو نے سمیت غائب کر رکھی ہیں جس کے سبب شہر کی حالت شہر کی اہم شاہراہیں میر واہ ، نصر پور روڈ ، چمبٹر روڈ ، مجاہد کالونی، انٹر پاڑہ، اکر م کالونی ، ناگوری پلاٹ ، منصور کالونی ، نواب کالونی ، مدینہ کالونی سمیت شہر کے دیگر کالونیان کچرا گھر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی خبریں مسلسل گردش کر رہی ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لگائے گئے آر او پلانٹ بھی ناکارہ ہو چکے ہیں شہر ی میٹھے اور شفاف پانی کے لیے بھی تر س رہے ہیں میںہذا عدالت سے اپیل کر تا ہوں کہ انسانی مسئلہ سمجھ کر اس کے حل کیلیے فوری احکامات جا ری کیے جائیں۔